Friday, 29 December 2017

ایک نمازی کا خواب



عبیداللہ ابن عمررضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ میری عشاء اور فجر کی نماز کبھی جماعت سے نہ رہی تھی۔ایک رات میرے ہاں کچھ مہمان آگئے جن میں مشغولیت کی وجہ سے میری عشاء کی نمازجماعت سے جاتی رہی۔ چنانچہ میں نکلا کہ شاید عشاءکی نماز کی جماعت بصرہ کی کسی مسجد میں مل جائے۔ لیکن تمام لوگ نماز پڑھ کر فارغ ہو چکے تھے اور مساجد بند ہو چکی    تھیں پھرمیں اپنے گھر لوٹ آیا اور میں نے سوچا کہ بلاشبہ حدیث پاک میں آیا ہے کہ جماعت کی نماز فضیلت رکھتی ہے اکلیےپر ستائیں درجے تو میں نے عشاء کی نماز کو ستائس مرتبہ پڑھا اور خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ میں ایک ایسی جماعت کے ساتھ ہوں کہ جو گھوڑوں پر سوار ہیں اور ہم مقابلہ کرتے ہیں ایک دوسرے سے اور میں بہت ہانکتا ہوں اپنے گھوڑے کو لیکن وہ نہیں مل سکتا ان کو پھران میں سے کسی ایک نے کہا نہ تھکا تو اپنے گھوڑے کو کیونکہ نہ مل سکے گا تو ہم کو،میں نے کہا کیا وجہ ہے؟
اس نے کہا اس لئے کہ ہم نے عشاء کی نماز جماعت سے پڑھی ہے اور تو نے نہیں،اس لئے تو ہم سے نہیں مل سکے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ ہم سب کو باجماعت نماز ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔امین

No comments:

Post a Comment