Sunday, 16 May 2021

ایک_زندگی_کی_سب_سے_بڑی_خواہش_ہے

دعاگو🤲🤲
#ایک_زندگی_کی_سب_سے_بڑی_خواہش_ہے،،، کعبہ کو دیکھنے کی خواہش مجھے اس سیاہ رنگ سے محبت ہے، بلا کی محبت،،،،،،
میرا دل چاہتا ہے میری آنکھ کھُلے تو سامنے کعبہ ہو
وہ حرم کا حُسن
وہ کعبے کا غلاف
وہ بابِ کوثر
وہ رُوح پرور منظر
اور تیز بارش برسے،،، میں سجدے میں پڑی رہوں،،، تب تک نہ اُٹھوں جب تک میرے سارے گُناہ دُھل نہ جائیں، جب تک میرے دِل کی مُرجھائی ہوئی دھڑکنیں نہ جھُوم اُٹھیں،
مُجھے وہ سکون حاصل ہو جو صِحنِ حرم میں مِلتا ہے، میری خزاں جیسی رُوح بہار میں بدل جائے

میرا دِل چاہتا ہے میں غفلتوں کا  انبار لے کر *اُس* کے در پر جاؤں، اور وہ مُجھے معاف کر دے، میری تمام اُلجھنیں سُلجھ جائیں،،، میں اُس رحیم کی رحمت سے مایوس نہیں،،، وہ *ربِــــــ ذوالجــــلال* بُلاۓ گا اپنے در پر،،،
اے دِلوں کو پھیرنے والے،،،، میرے دِل کو پھیر دے اور اپنے نُور سے بھر دے
یا اللّٰــــــہ! یا ربّ مُجھے اپنے گھر کی زیارت نصیب فرما،
مُجھے اپنے در پر بُلا.🌸
#way_of_life #Mir_Haider #Shoaib_Mir #Dua #Islam_Is_Great Salam Muslim Muslim Hub Muslim Pro

No comments:

Post a Comment