٭ میں وہ مسجد ہوں جس کی سرزمین کو خالق ارض وسماءنے بابرکت قرار دیا ہے (سورة الاسراء 1)🌺
٭ میں وہ مسجد ہوں جس کو دنیا کی افضل ترین قوم نے اپنا قبلہ اول بنایا ہے ۔ (بخاری ومسلم)
٭ میں وہ مسجد ہوں جہاں سے حضور پاک ﷺکو معراج کرايا گيا تھا ۔ (مسلم)
٭ میں وہ مسجد ہوں جہاں پر خاتم النبیین محمد ﷺکی اقتداء میں جملہ انبیائے کرام نے نماز ادا فرمائی ۔ (مسندا حمد صحیح)
٭ میں وہ مسجد ہوں جس ميں ايک نمازادا کرنے سے دو سو پچاس نمازوں کا ثواب ملتا ہے ۔ (حاکم، بیہقی صحیح)
٭ میں وہ مسجد ہوں جس ميں دجال کا داخلہ ممنوع ہے۔ (احمد صحیح)
٭ میں وہ مسجد ہوں جسے دنیا کی دوسری مسجدہونے کا شرف حاصل ہے ۔(بخاری ،مسلم)
٭ میں وہ مسجد ہوں جس کا شمار ان تین مساجد میں ہوتا ہے جس کی طرف بغرض عبادت کوچ کرنا جائز ہے ۔ (بخاری ومسلم)
٭ میں وہ مسجد ہوں کہ جو کوئی بھی اس میں نماز پڑھنے کے ارادہ سے آئے وہ (گناہوں سے دھلاہوا) ایسے لوٹتا ہے گویا کہ آج ہی اس کی ماں نے اسے جنم دیا ہے ۔ (ابن ماجہ صحیح)
٭ میں وہ مسجد ہوں جس کی سرزمین پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام اُتریں گے اور وہیں پر دجال کو بھی قتل کریں گے۔ (ترمذی صحیح)
٭ میں وہ مسجد ہوں جس کی سرزمین بروزقیامت ارض محشر ہوگی ۔ (احمد،ابوداؤد صحیح)
آج مجھے نسل پرست صہیونیوں نے اپنا يرغمال بنا رکھا ہے۔ آئے دن میرے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے۔ میری آبادکاری کے راستے میں روڑے اٹکائے جاتے ہیں۔ بلکہ مجھے مسمار کرنے کی منظم پالیسی بنالی گئی ہے ۔
میرے دامن میں مسلسل سرنگ کھودے جارہے ہیں تاکہ میں بے بس ہوکر دم
توڑدوں اور میری جگہ ہیکل سلیمانی نام کا شیطانی بت نصب کردیا جائے۔ (منقول)
یا اللّٰه فلسطین میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی حفاظت اور طاقت عطا فرمائے بلاشبہ اللّٰه کی مدد قریب ہے۔
آمِــــــــــيْن_يَــارَبَّ_الْعَالَمِـــــــــيْنَ🤲
#way_of_life #Mir_Haider #Shoaib_Mir #Dua #Islam_Is_Great
No comments:
Post a Comment