Sunday, 16 May 2021

حضرت_موسیٰ_علیہ_السلام_نے_ایک_دفعہ_اللہ_تعالیٰ_سے_پوچھا_میرے_ساتھ_جنت_میں_کون_ہو_گا_

#حضرت_موسیٰ_علیہ_السلام_نے_ایک_دفعہ_اللہ_تعالیٰ_سے_پوچھا_میرے_ساتھ_جنت_میں_کون_ہو_گا_؟

ارشاد ہوا "فلاں قصاب تمہارے ساتھ ہو گا"

حضرت موسیٰ علیہ السلام کچھ حیران ہوئے اور اس قصاب کی تلاش میں چل پڑے وہاں دیکھا تو ایک قصاب اپنی دوکان میں گوشت بیچنے میں مصروف تھا ، اپنا کاروبار ختم کر کے اس نے ایک گوشت کا ٹکڑا ایک کپڑے میں لپیٹا اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا ،حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس قصاب کے بارے میں مزید جاننے کیلئے بطور مہمان گھر چلنے کی اجازت چاہی۔

گھر پہنچ کر قصاب نے گوشت پکایا پھر روٹی پکا کر اسکے ٹکڑے شوربے میں نرم کیے اور دوسرے کمرے میں چلا گیا ،جہاں ایک انتہائی کمزور بڑھیا پلنگ پر لیٹی ہوئی تھی ، قصاب نے بمشکل تمام اسے سہارا دیکر اٹھایا ، ایک ایک لقمہ اسکے منہ میں دیتا رہا ، جب اس نے کھانا تمام کیا تو اس نے بڑھیا کا منہ صاف کر دیا کھانا کھا کر بڈھیا نے قصاب کے کان میں کچھ کہا ، جسے سن کر قصاب مسکرا دیا ، اور بڑھیا کو واپس لٹا کر باہر آ گیا۔

حضرت موسیٰ علیہ السلام جو یہ سب دیکھ رہے تھے ، آپ نے قصاب سے پوچھا یہ عورت کون ہے اور اس نے تیرے کان میں کیا کہا جس پر تو مسکرا دیا ؟
قصاب بولا اے اجنبی ! یہ عورت میری ماں ھے ، گھر پر آنے کے بعد میں سب سے پہلے اس کے کام کرتا ہوں تو خوش ہو کر روز مجھے یہ دعا دیتی ہے کہ اللہ تعالیٰ تجھے جنت میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ساتھ عطا فرمائے اور میں مسکرا دیتا ہوں کہ میں کہاں اور موسیٰ کلیم اللہ کہاں ؟ 
پھر موسی علیہ السلام نے قصاب کو بشارت دی کہ اللہ تعالی نے تیری ماں کی دعا قبول کر لی ہے اور میں ہی موسی ہوں۔ 
اللہ پاک ہم سب کو اپنے والدین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ....
ثواب کی نیت سے جتنا ہو سکے شیئر کریں.
آمین ثم  آمین...
#way_of_life #Mir_Haider #Shoaib_Mir #Dua #Islam_Is_Great #musa_as Salam Muslim Muslim Hub Muslim Pro

ایک_زندگی_کی_سب_سے_بڑی_خواہش_ہے

دعاگو🤲🤲
#ایک_زندگی_کی_سب_سے_بڑی_خواہش_ہے،،، کعبہ کو دیکھنے کی خواہش مجھے اس سیاہ رنگ سے محبت ہے، بلا کی محبت،،،،،،
میرا دل چاہتا ہے میری آنکھ کھُلے تو سامنے کعبہ ہو
وہ حرم کا حُسن
وہ کعبے کا غلاف
وہ بابِ کوثر
وہ رُوح پرور منظر
اور تیز بارش برسے،،، میں سجدے میں پڑی رہوں،،، تب تک نہ اُٹھوں جب تک میرے سارے گُناہ دُھل نہ جائیں، جب تک میرے دِل کی مُرجھائی ہوئی دھڑکنیں نہ جھُوم اُٹھیں،
مُجھے وہ سکون حاصل ہو جو صِحنِ حرم میں مِلتا ہے، میری خزاں جیسی رُوح بہار میں بدل جائے

میرا دِل چاہتا ہے میں غفلتوں کا  انبار لے کر *اُس* کے در پر جاؤں، اور وہ مُجھے معاف کر دے، میری تمام اُلجھنیں سُلجھ جائیں،،، میں اُس رحیم کی رحمت سے مایوس نہیں،،، وہ *ربِــــــ ذوالجــــلال* بُلاۓ گا اپنے در پر،،،
اے دِلوں کو پھیرنے والے،،،، میرے دِل کو پھیر دے اور اپنے نُور سے بھر دے
یا اللّٰــــــہ! یا ربّ مُجھے اپنے گھر کی زیارت نصیب فرما،
مُجھے اپنے در پر بُلا.🌸
#way_of_life #Mir_Haider #Shoaib_Mir #Dua #Islam_Is_Great Salam Muslim Muslim Hub Muslim Pro

قرآن_مجید_کی_سورہ_بروج_میں_اللہ_تعالی_فرماتا_ہے

#قرآن_مجید_کی_سورہ_بروج_میں_اللہ_تعالی_فرماتا_ہے🥀

جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ظلم کا نشانہ بنایا ہے. پھر توبہ نہیں کی ہے. اُُن کے لئے جہنم کا عذاب ہے.اور اُُن کو آگ میں جلنے کی سزا دی جائے گی...🔥🔥🔥
یااللہ مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی غیب سے مدد فرما...🤲آمین
#way_of_life #Mir_Haider #Shoaib_Mir #Dua #Islam_Is_Great #palestine #kashmire Salam Muslim Muslim Hub Muslim Pro